مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے رہنماعمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ جب تک ٹریبونل کا فیصلہ نہ آجائے اس وقت تک قومی اسمبلی کےاسپیکرایاز صادق کو معطل کردیا جائے۔تحریک انصاف کے رہنماعمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کو 4 ماہ میں دھاندلی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کرنا تھا جو کہ نہیں کیا گیا تاہم چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ جب تک ٹریبونل کا فیصلہ نہ آجائے اس وقت تک اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو معطل کردیا جائے۔اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران ان کے سامنے 2 مطالبات رکھے ہیں اور درخواست کی ہے کہ بیرون ملک مقیم 70 لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مدد سے کرائے جائیں اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی بھرپور مدد کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ چار ماہ گزر جانے کے باوجود 4 حلقوں کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ نہیں آیا اورقانونی طور پر الیکشن کمیشن کے پاس ڈی سیٹ کرنے کا اختیار ہے، جب تک این اے 122 کا فیصلہ نہ آجائے اس وقت تک اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کو ڈی سیٹ کردیا جائے اور الیکشن کمیشن کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ ٹریبونلز کو روزانہ سماعت کے لئے کہے۔
مہر نیوز/2 فروری/ 2015 ء : پاکستان میں تحریک انصاف کے رہنماعمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ جب تک ٹریبونل کا فیصلہ نہ آجائے اس وقت تک قومی اسمبلی کےاسپیکرایاز صادق کو معطل کردیا جائے۔
News ID 1849301
آپ کا تبصرہ